کوہاٹ،مسافر وین اور ٹرک میں تصادم،6 افراد جاں بحق
کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافر وین میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوہاٹ کے علاقے خواصی بانڈہ کے قریب انڈس ہائی وے پر پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو لپیٹ میں لے لیا۔
امدادی رضاکاروں نے 18 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں 6 افراد دم توڑ گئے،طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دیگر 12 افراد کی حالت بھی نازک ہے،جن کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔