اسلام آباد،شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل جم کر برسے، تیز آندھی اور بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،مضان المبارک کے مہینے میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس سے اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اسلام آباد ،مری ،راولہ کوٹ،راولپنڈی اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ زور دار بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کئی شہروں میں بدھ کو بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، پشاور میں 42 اور 28 ، لاہور میں 43 اور 31 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔