پشاور،درویش مسجد میں درجنوں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے مساجد میں اپنی عبادات کے لیے جگہ مختص کر لی،پشاور صدر کی درویش مسجد میں درجنوں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔
اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے افطاری سحری اور رات کے کھانے کا خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،حضور اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے بیسویں روزے کودنیا بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں آخری 10روز کے قیام کے لئے اعتکاف کی نیت کرتے ہیں ۔
رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد لوگ مساجد میں عارضی قیام گاہیں بنا کر اعتکاف میں بیٹھتے ہیں جبکہ اعتکاف عید کاچاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے۔
آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے،شہر بھر میں رمضان کی21 شب سے محافل شبینہ منعقد ہوں گی جن سے علمائے کرام خطاب کریں گے شہر کی بیشتر مساجد میں معتکفین کو مساجد کی انتظامیہ اور مخیرحضرات کی جانب سے سحری و افطار فراہم کی جائیگی۔