لاہور،جامع مسجد داتا دربار میں درجنوں افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں
لاہور سمیت ملک بھر کی مساجدمیں آج منگل 20 ویں رمضان المبارک لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں،اس سلسلہ میں داتا دربار کمپلیکس، بادشاہی مسجداورجامع مسجد القادسیہ سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افرادکے اعتکاف کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔
اعتکاف ماہ رمضان کے آخری عشرے کی اہم عبادت ہے،اسکی فضیلت کو دیکھتے ہوئے اسے سنت کفایہ کہا گیا ہے، نبی کریم ﷺ بھی رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے،امام الانبیا حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، جو شخص رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرے، تو اسے دو حج اور دو عمروں کا ثواب ملے گا۔
اعتکاف کے لغوی معنی ٹھہرنایا رکنا، شریعت کی اصطلاح میں اعتکاف اس خاص عبادت کا نام ہے، جس میں کوئی شخص اللہ کا خصوصی قرب حاصل کرنے کی نیت سے لوگوں سے الگ تھلگ مسجد میں ایک خاص مدت کیلئے قیام کرتاہے۔
پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھ رہے ہیں تاکہ گے تاکہ اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ برکتیں سمیٹ سکیں۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتکاف کی سعادت حاسل کرنے والے بزرگ شہری کا کہنا تھا
ایک شہری کا کہنا تھا
ایک اور شہری کا کہنا تھا