اسلام آباد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں زچہ بچہ ہسپتال کی رپورٹ طلب کی ہے‘ چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے بعد ہسپتال کا دورہ کروں گا‘ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کا کیس لگا ہوا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں زچہ بچہ ہسپتال کی رپورٹ طلب کی ہے،چیف جسٹس نے نوٹس لیا ہے کہ ہسپتال پر کام کیوں نہیں ہورہا،چیف جسٹس نے کہا عید کے بعد ہسپتال کا دورہ کروں گا۔
شیخ رشی کا مزید کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کا کیس لگا ہوا ہے،پولنگ اسٹیشنز پر کوئی انتظامات نہیں ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے انگوٹھی پہننی شروع کردی شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں نے کل پندرہ سو روپے کی دو انگوٹھیاں خریدی ہیں۔