Jun 07, 2018 01:31 pm
views : 544
Location : Different Places
Karachi- Youm-e-Ali Procession Security
کراچی،یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں مجالس عزابرپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد کیے جائیں گے، عزاداران نوحہ خوانی کرتے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
کراچی میں مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کی قیادت بوتراب اسکاوٴٹس کررہے ہیں۔
یوم علیؓ کی جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، پانچ ہزارسے زائد پولیس اہلکار و افسران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جلوس کے شرکا نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ امام بارگاہ علی رضا علیہ السلام پر ادا کریں گے، جس کے بعد نشترپارک سے برآمد ہونیوالا یوم علیؓ کا مرکزی جلوس سی بریز ،صدر دواخانہ ،امپریس مارکیٹ،ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، بولٹن مارکیٹ،لائٹ ہاوس موڑ سے ہوتا ہوا کھارادر سے حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے روٹ پر کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی ایک روز کیلئے پابندی عائد ہے۔