لاہور ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے وفد کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے وفد نے ملاقات کی۔
ترجما ن وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکرٹری سینیٹر سلیم ضیاء شامل تھے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ترقی اور خوشحالی کے لئے آپ کی ولولہ انگیز قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔پنجاب نے آپ کی قیادت میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ یہ ترقی سندھ اور دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔
جنرل سیکرٹری سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا شہبازشریف نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر کے لوگوں کے دل موہ لئے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے اور کوشاں رہے گی۔سندھ کے حکمرانوں نے کراچی اور اپنے صوبے کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔کراچی سمیت سندھ اپنی بربادی پر نوحہ کناں ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاسندھ اور کراچی کے دورے کرکے میں نے وہاں کی حالت زار دیکھی جس سے بے حد دکھ ہوا۔ انتخابات میں عوام نے موقع دیا تو کراچی سمیت سندھ کو لاہور اور پنجاب بنا دیں گے۔