Jun 07, 2018 01:38 pm
views : 445
Location : Rangers Control Room
Karachi- DG Rangers Visit Security Control Room
کراچی،شہادت یوم علیؓ کے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید سیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ
شہادت یوم علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے رینجرز اینٹی ٹیررسٹ میں قائم سیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی رینجرز کوسیکورٹی کےحوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر بھی ڈی جی رنجرز کے ہمراہ موجود تھے،سیکٹر کمانڈر کی جانب سے ٖڈی جی رینجرز کو یوم علی ؓ کے سلسلے میں کئےجانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،ڈی جی رینجرا اور ایڈیشنل آئی جی نے کنٹرول روم میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید مؤثر بنانے کے لئے رینجرز اور پولیس کو ضروری ہدایات جاری کیں۔