Jun 07, 2018 02:52 pm
views : 365
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 160 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،160 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (7 جون 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس160 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43983 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 327کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 116 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،187 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔