Jun 07, 2018 03:01 pm
views : 382
Location : Sector Headquarter Bhattai Ranger
Karachi- Funeral Prayer Offered of Ranger Sepoy
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ ) کے حوالدارشہید محمد الیاس کی نماز جنازہ ادا
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ ) کے حوالدار محمد الیاس جو6 جون 2018 کو
کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھیوں سے
فائر نگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے تھے ان کی نماز جنازہ سیکٹر ہیڈ کوارٹر
بھٹائی رینجرز میں اد ا کردی گئی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ
جنرل شاہد بیگ مرزا ، سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز،ڈی جی رینجرز
(سندھ) میجر جنرل محمد سعید،آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی
جی پولیس کراچی مشتاق مہر، رینجرز اورپولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دْعا کی گئی اورشہید
حوالدار محمد الیاس کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے خوشاب روانہ کر دی
گئی ہے۔
بعد ازاں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے سی ایم ایچ ملیر کا
دورہ کیا جہاں اْنہوں نے6 جون2018 کو کورنگی آپریشن میں زخمی ہونے والے
رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے زخمی اہلکاروں کے
حوصلے کو سرا ہا۔