Jun 07, 2018 03:24 pm
views : 365
Location : Naval Headquarters
Islamabad- Command and Staff Conference
اسلام آباد ، پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں انعقاد
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں
اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر
محمود عباسی نے کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل
تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں،موجودہ سکیورٹی صورت حال اورٹروپس کی ٹریننگ و
فلاح سے متعلق مختلف اُمور کا جائزہ لیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک
بحریہ کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
چیف آف دی نیول اسٹا ف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز بشمول میری ٹائم سکیورٹی
کے حوالے سے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور
پاک بحریہ کے ٹروپس کے بلند جذبے اور لگن کو سراہا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کوپا ک بحریہ کی فیصلہ سازی کے نہایت اہم اجلاس
کی حیثیت حاصل ہے جس میں چیفس آف اسٹاف، تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ
کمانڈرز پاک بحریہ کی دفاعی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔