Jun 07, 2018 03:33 pm
views : 398
Location : Prime Minister House
Islamabad- Caretaker PM Justice (Retd) Nasir-ul-Mulk chairs meeting of Caretaker Federal Cabinet
اسلام آباد، نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت نگران کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد میں نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت نگران کابینہ کا اجلاس ہوا ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے چھ فیصد کے قریب جی
ڈی پی کی شرح پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔کابینہ نے بیلنس آف پیمنٹ، مالی
استحکام سے متعلق معاملات اور سرکاری اداروں کے بہتر انتظام کیلئے فوری
اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس موقع پر وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اجلاس کو معیشت کی مجموعی
صورتحال اور اقتصادی اشاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران وزیراعظم نے فنانس
ڈویڑن کو آنے والی منتخب حکومت کیلئے شعبہ جاتی اصلاحات کی خاطر جامع حکمت
عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔
سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کو داخلی سلامتی اور ملک میں امن و امان برقرار
رکھنے کیلئے اقدامات سے ا?گاہ کیا۔ انھوں نے ملک میں ا?زاد، شفاف اور پرامن
انتخابات یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں سے تعاون کے
بارے میں وزارت داخلہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔