Jun 07, 2018 03:42 pm
views : 399
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Senetor Ch. Tanvir
لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے سینیٹر چوہدری تنویر کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سینیٹر چوہدری تنویر نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہامسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دور
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین دور رہا ہے۔ سیاسی مخالفین کی رکاوٹوں کے
باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔ ہمارے مخالفین نے سندھ اور کے پی کے
میں تباہی اور بربادی کی داستانیں رقم کیں۔ ہم نے محنت، دیانت، شفافیت اور
بچت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا آج پنجاب کے عوام کو وہ سہولتیں میسر
ہیں جو ان کا حق ہیں۔ہم نے اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کیا ہے۔ سیاسی
مخالفین نے ہر موقع پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے عوام کو دھوکہ
دیا۔انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔