پشاور ، حکومت پرائیوٹ حج اسکیم کے لیے فوری طور پر کوٹہ الاٹ کرے، حج ارگنائزر ایسوسی ایشن
حج ارگنائزر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت پرائیوٹ حج اسکیم کے لیے فوری طور پر کوٹہ الاٹ کرے ۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج ارگنائزر ایسوسی ایشن خیبر
پختونخواہ کے رہنماوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے پرائیویٹ حج کوٹہ
الاٹ نہ کرنے اور بینکوں کو سرکاری قرعہ اندازی کے بعد بروقت رقوم کی واپس
ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں۔
ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حج کے لیے سرکاری داخلے کے ساتھ ہی پرایؤیٹ حج کو
داخلہ شروع ہو جاتا ہیں لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہو ا ، ان دونوں سکیموں کا
مقصد لوگوں کو بروقت اگاہی دینا اور سہولیات فرہم کرنا ہے ۔