کراچی ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریز کا اجلاس
کراچی میں نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریز کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، آئی
جی سندھ اے ڈی خواجہ، چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم بھی شریک ہوئے ۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے آئی جی کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایات بھی کی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہاپولیس و رینجرز اسٹریٹ کرائم کا
خاتمہ کرے، نہروں میں پانی کی صورتحال کو بہتر کیوں نہیں کیا گیا، تیل اینڈ
کے علائقوں کو پانی پہنچانے پر محکمہ آبپاشی مزید بہتر اقدامات
اٹھائے،منصفانہ پانی کی تقسیم ہمارا فرض ہے، کاشتکار مظاہرا کر رہے ہیں،
ہمین انکی داد رسی کرنی ہے،۔
اجلاس میں سیکریٹری آبپاشی سندھ نے کہا 18 پانی کی شکایات پر کاروائی کی ہے، ہم نے پانی کی 100 سے زائد لفٹ مشینیں ضبط کی ہیں۔
اجلاس کے دوران چیئرمین پی اینڈ ڈی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو کے۔فور و
دیگر پانی کے منصوبوں پر بریفنگ دی اور کہا کراچی اس وقت 650 ملین گیلن
پانی پہنچ رہا ہے۔
چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم نے کہا شہر میں ضلعی انتظامیہ پانی کی قلت کیلئے ٹینکرز مہیا کررہی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں فضلہ کو ٹھکانہ لگانے
کی ہدایت بھی کی۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے گڈ گورننس کیلئے چیف سیکریٹری کے
ذریعے تمام سیکریٹریز کو ہدایت جاری کردیں۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہاقانون سے بالاتر کوئی کام نہیں
ہونا چاہیے، ہمارا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا ہے،یہ کام سب کو مل کر
کرنا ہے۔