Jun 07, 2018 07:04 pm
views : 345
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 196 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 196 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (7جون 2018)
کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 196پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43948 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ
کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔