Jun 07, 2018 10:02 pm
views : 355
Location : Foreign Office
Iaslamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد، بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے،پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ
میں جھونک رہا ہے، پاکستان کو بھی اس دوڑ کے لیے تیار رہنا پڑے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان
کو شدید ماحولیاتی اور آبی چیلنجز کا سامنا ہے، پانی ہماری شہہ رگ اور
انتہائی اہم مسئلہ ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ صدر ممنون حسین 9 جون کو چین کا دورہ کریں گے،
جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اٹھارویں اجلاس میں شریک ہوں گے،مطابق
شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں دیگر رکن ممالک بھی شرکت کریں
گے،اجلاس چین کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں ایک دن بعد شروع ہورہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی کنڑول لائن پر بلا اشتعال
فائرنگ بدستور جاری ہے، ہم بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کرتے
ہیں،سری نگر میں بھارت نے انٹرنیٹ سروسز بھی بند کردی ہیں، کشمیر میں
بھارتی فوج کے مظالم بھی جاری ہیں، انھوں نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور
نظر بندی کی بھی مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے گلگت بلتستان آرڈر پر بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے
چیلنج کیا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ کشمیری اس کیساتھ ہیں تو وہ استصواب
رائے کرائے،ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان میں شامل ہوگا ہمیں
اسی دن کا انتظار ہے۔