لاہور،حسن عسکری کی بحیثیت نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری انتخابات کو مشکوک بنادے گی،شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے تقرر پر اعتراضات اٹھا
تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام
پر نظر ثانی کرے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
نے کہا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پورے الیکشن عمل کو
مشکوک بنا دے گا،حسن عسکری نے غیر ملکی خبر رساں اداروں میں ایسے آرٹیکل
لکھے جس سے انتخابات میں تاخیر کا جواز بنتا ہے ،حسن عسکری نے لکھا کہ
گرمیوں میں الیکشن کرانا مشکل ہوتا ہے اور کئی سیاسی جماعتیں الیکشنوں میں
تاخیر پر راضی ہیں جبکہ پاکستان کی تمام بڑی جماعتیں بروقت الیکشن کی حامی
ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ کے لیے غیر
جانبدار نام دئیے ،نگران سیٹ اپ کے لیے ضروری ہے کہ یہ غیر جانب دار
ہوں،ہمارے نامزد کردہ افراد اچھی شہرت کے حامل تھے ،غیر جانبدار ی پر کوئی
شک نہیں تھا لیکن بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام چنا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حسن عسکری کے مسلم لیگ ن اور جمہوریت
سے متعلق خیالات جانبدارانہ ہیں،ان کے ن لیگ سے متعلق بیا نات اور مضامین
موجو د ہیں،نظر آرہاہے کہ الیکشن آزادانہ اورشفاف نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن
کے نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلے نے پنجاب میں الیکشن کومشکوک بنا دیا
ہے۔