کراچی،2018 کے انتخابات میں پی ایس پی میں ملک کے مختلف رنگ اور نسل کے لوگوں کی نمائندگی دیکھنے کو ملے گی،رضا ہارون
رہنما پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون کاکہنا ہے کہ پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے
نئے لوگ ملیں گے ملک کے مختلف رنگ اور نسل کے لوگوں کی نمائندگی دیکھنے کو
ملے گی۔
رہنما پی ایس پی افتخار عالم نے اپنے کاغذات نامزادگی جمع کرادیئے
ہیں،افتخار عالم نے این اے 254،پی ایس124اور پی ایس 126سے اپنے کاغذات
نامزادگی جمع کرائے۔
سٹی کورٹ کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی
ایس پی رہنمارضا ہارون کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں جن نمائندوں
کو اسمبلی میں بھیج رہے ہیں سینیئر قیادت انہیں دیکھ رہی ہے اور وہ عوام
کو مایوس نہیں کریں گے۔