کراچی، بلاول بھٹو زرداری نے لیاری کے حلقہ این اے 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیاری کے حلقہ این اے 246
سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی
کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، نبیل گبول، راشد ربانی اور
دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے ، جیالوں کی بڑی تعداد بھی ان کے استقبال کے
لئے سٹی کورٹ پہنچ گئی جو وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے لگاتے رہے۔
سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سے میں
پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہا ہوں، الیکشن لڑنا میرے لئے اعزاز کی بات
ہے، ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے بھی لیاری سے الیکشن لڑا،اب
ایوان میں بھٹو ہو گا اورعوام ہوں گے، کراچی کے لیے اب بہت کام کرنے کا
موقع ملے گا۔