کراچی،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی،بلاول بھٹو زرداری کا لیاری کا اچانک دورہ
سٹی کورٹ میں کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی،بلاول بھٹو زرداری نے لیاری کا اچانک دورہ کیا۔
بلاول بھٹو لیاری پہنچے، جہاں جیالے ان کے گرد اکٹھے ہوئے اور علاقے میں وزیراعظم بلاول کے نعرے لگنے لگے۔
اس موقع پر پارٹی چیئرمین نے گاڑی سے نکل کر ہاتھ ہلایا اور چاکیواڑہ کی
سڑکوں پرجیالوں سے ملاقات کی،اس دوران لیاری کی گلیاں نعروں سے گونجتی
رہیں،لیاری کی عوام نے بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا اور وزیراعظم
بلاول کے نعرے لگائے،بلاول بھٹو لوگوں میں گھل مل گئے اورانھوں نےلوگوں سے
ہاتھ ملایا۔