Jun 08, 2018 05:02 pm
views : 415
Location : Governor House
Lahore- Caretaker CM Punjab Oath Taking Ceremony
لاہور،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد ڈاکٹر پروفیسر
حسن عسکری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ان
سے عہدے کا حلف لیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ شفاف اور
منصفانہ انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہےشفاف انتخابات کی قومی ذمہ داری
کو بطریق احسن نبھاؤں گا،سب کو عام انتخابات کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی
یقینی بنائیں گے،انتظامیہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر اپنا کردار ادا
کرے گی،
میرا مینڈیٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے،یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کروں گا۔