Jun 08, 2018 05:20 pm
views : 420
Location : Governor House
Karachi- Oath taking Ceremony For Caretaker Ministers Of Sindh
کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ کی نگران کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا
گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ کی نگران کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا،تقریب میں نگراں وزیر اعلی فضل الرحمان بھی موجود تھے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام
دئیے،حلف اٹھانے والے نگراں وزرا میں خیر محمد جونیجو،مشتاق علی شاہ ،جمیل
یوسف،کرنل(ر) دوست محمد چانڈیو،ڈاکٹر سعدیہ رضوی،سائمن جان ڈینیل اور ڈاکٹر
جنید علی شاہ شامل ہیں۔
گورنر سندھ نے نگراں کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی،اس موقع پر گورنر
سندھ کا کہنا تھا کہ امیدہے آپ صوبہ میں صاف و شفاف اور منصفانہ انتخابات
کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں
گے۔