Jun 08, 2018 05:25 pm
views : 415
Location : Naval Head quarter
Karachi- Pak Navy Organizes World Ocean Day
کراچی،پاک بحریہ میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہےاس دن کا مقصد
سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سمندری وسائل کے دیرپا استعمال سے
متعلق آگہی پیدا کرنا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمندروں کےعالمی دن کے لیے اس سال کا منتخب کردہ
موضوع "پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام اور صاف ستھرے سمندر کے
لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی" ہے۔
سمندروں کے عالمی دن کے حوالے سے پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد
کیا گیا،پاک بحریہ کی جانب سے ہاربر کی صفائی ، لیکچرز اور سیمینارز کا
انعقاد کیا گیا۔
سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا اور پاک بحریہ کی تمام یونٹس میں پڑھا گیا
ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ صاف ستھرے کرہء ارض کے لئے شفاف
سمندر ناگزیر ہیں،زمین پر زندگی کو برقرار رکھنے میں بھی سمندر اہم کردار
ادا کرتے ہیں،ہمارے سمندر بحری حیات کے لئے بے پایاں ماحولیاتی نظام کی
آماجگاہ ہیں اور قدرتی وسائل کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہیں،سمندروں اور ملکی
بحری اقتصادیات کی بھر پور صلاحیتوں کے بارے میں عوام الناس کے فہم میں
اضافہ کرنے کے لئے پاک بحریہ جامع میری ٹائم آگہی مہم پر عمل پیرا ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ اپنی آئندہ نسلوں کے
لیے سمندروں کو آلودگی سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی،آئیے اس
دن ہم اپنے عہد کی تجدید کریں کہ ہم ہر طرح بحری ماحول کی حفاظت اور بچاﺅ
کو یقینی بنا ئیں گے۔