کراچی،پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی،کروڑوں روپے کی چھالیہ بر آمد
پاکستان کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کرووں روپے کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ خفیہ ذرائع سے اطلاع
ملی جس کو مد نظر رکھتے ہوئےڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ کارڈ برگیڈیئر
سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے
کے احکامات جاری کئے،پاکستان کوسٹ گارڈ کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے
ہمران موبائل گشت پارٹیا ترتیب دیں۔
دوران چیکنگ سپر ہائی وے کے مقام پر موجود پاکستان کوسٹ گارڈچیک پوسٹ پر
ایک مشکوک ہینو ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک میں موجود246 بوری چھالیہ بر آمد
کرکے02 افراد کو گرفتار کرلیا،پکڑی جانیوالی چھالیہ کی مارکیٹ میں مالیت
ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کے قریب ہےبر آمد شد چھالیہ،ہینو ٹرک اور دو افراد کو
حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔