Jun 09, 2018 01:03 am
views : 431
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- Al Quds Rally
کراچی،آئی ایس او کی جانب سے القدس ریلی کا انعقاد
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعۃ الوداع
عالمی یوم القدس کے موقع پرمرکزی القدس ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر
نکالی گئی،ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت
کی،ریلی کے شرکانے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم سمیت فلسطینی پرچم اور آزادی
القدس کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا
رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل مخالف نعرے درج تھے ، مرکزی
آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے تیار کئے گئے تھے جنہوں نے سروں
پر سرخ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر یا قدس ہم آ رہے ہیں کے نعرے آویزاں
تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمقررین کا کہنا تھا کہ مسلمان اقوام کو چاہئیے کہ
متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں،یہ مسلم امہ کی کمزوری ہے
کہ آج 69برس سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل قبلہ اول پر قابض ہے اور مسلم
امہ خاموش تما شائی بنی ہوئی ہے۔