Jun 09, 2018 08:03 pm
views : 554
Location : Supreme Court Karachi Registry
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar Media Talk
کراچی،چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں، شاباش بھی دی، وسیم اختر
سپریم کورٹ نے میئرکراچی وسیم اختر کو شہر میں برساتی نالوں کی صفائی کیلئے
ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار
کی سربراہی میں فاضل بینچ نے سندھ بھر میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس
کی سماعت کی،سپریم کورٹ کی جانب سے واٹر کمیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا
اظہار کیا گیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں
پیش کی گئی ہے چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے کام سے خوش ہیں، انہوں نے شاباش
بھی دی،واٹر کمیشن کی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ چیف جسٹس کو دی، نالوں کی
صفائی کا مرحلہ 13،14 جون سے شروع ہو جائے گا۔
میئر کراچی نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں، انہوں نے شاباش
بھی دی، پوری امید ہے پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ
کے ایم سی کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کی رپورٹس بھی چیف جسٹس کو پیش
کیں۔