Jun 10, 2018 03:21 pm
views : 418
Location : Supreme Court Lahore Registry
Lahore- Khadija Siddiqui Media Talk
لاہور،سپریم کورٹ نے خدیجہ کیس کے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل جسٹس آصف سعیدکھوسہ بنچ کوبھجوادی
سپریم کورٹ نے خدیجہ کیس کے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل جسٹس آصف سعیدکھوسہ بنچ کوبھجوادی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خدیجہ
کیس کے ملزم کی بریت کیخلاف کیس کی سماعت کی ،طالبہ خدیجہ صدیقی اور ملزم
شاہ حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
طالبہ خدیجہ نے روسٹرم میں آکر عدالت کو بتایاکہ میری کردارکشی کی جارہی
ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے،چیف جسٹس نے خدیجہ کے
معاملے پرہائیکورٹ بارکی قراردادپراظہاربرہمی کیااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا
کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ،اب کوئی بیان بازی نہیں ہو گی،چیف جسٹس نے
ملزم کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے عدالت کیخلاف مہم کس طرح
چلائی؟،اگرکسی وکیل کی بیٹی کےساتھ ایساہوتاتوکیاآپ کارویہ یہی ہوتا۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی
کا کہنا تھا مجھے سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ اداکرتی ہوں،چیف جسٹس نے نوٹس
لیا ہے اس پر انکی شکر گزار ہوں۔