ڈیرہ غازی خان،پانی نایاب ہوگیا،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
ڈیرہ غازی خان کے علاقے رونگھن میں پانی نایاب ہوگیا ہے،پانی کی کمیابی سے
بچے بیمار اور جانور مرنے لگے ہیں اس علاقے سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے
سردار جمال لغاری اور ایم این اے حافظ عبدالکریم منتخب ہوئے تھے،ایم این اے
نے پبلک ہیلتھ کے ذریعے دو کروڑ کی ایک سکیم دی جبکہ اسکیم بھی ایسی جگہ
لگائی گئی جہاں آبادی ہی نہیں ہے منتخب ممبران نے الیکشن دوہزار تیرہ کے
بعد پلٹ کر علاقہ میں جھانکنا تک گوارہ نہیں کیا زیر زمین پانی ساڑھے چار
سو فٹ تک گہرا ہے اتنی گہرائی سے پانی نکالنا مہنگا عمل ہے جو عام آدمی کی
برداشت سے باہر ہے،بارش نہ ہونے سے تالاب خالی ہوگئے جبکہ عوام دس کلو میٹر
دور سے پانی لانے پر مجبور ہے۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کی حالت زار کا نوٹس ہیں۔