Jun 10, 2018 03:41 pm
views : 566
Location : Mithi,tharparkar
Mithi- Hindu Woman Participating in election 2018
تھرپارکر،وڈیروں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے لئے مقامی ہندوخاتون میدان میں آگئی
تھرپارکر میں الیکشن 2018لڑنے کے لیئے مقامی ہندوخاتون میدان میں آگئی مٹھی
کی سنیتا پرمار صوبائی نشست پی ایس 58پر آزاد حیثیت سے فارم جمع کروایا
دیا۔
تھرپارکر ضلع کے شھر مٹھی کے رہائشی 30سالہ خاتون سنیتا پرمار تھر کے
وڈیروں کے سامنے الیکشن لڑنے کا اعلان کر تے ہوئے صوبائی نشست پی ایس
58اسلام کوٹ پر فارم جمع کروادیاہے خاتون بطور آزاد امیدوار ڈٹ کر کے
الیکشن لڑیں گی،سنیتا پرمار اپنے گھر کا کام کار کھانا پکانا گھر کی صفائی
ستھرائی سے لے کر کپڑے سلائی بھی کرتی ہے۔
سنیتا پرمارکا کہنا ہے تھر کے خواتیں کی خدمت کرنے کے لیئے الیکشن لڑ کے
اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے لئےآواز بلند کروں گی یاد رہے کہ تھر مین
تاریخ میں پھلے بار غریب کمیونٹی سے وابستہ خاتون نے پیپلزپارٹی،جی ڈی
اے،تحریک انصاف اور دیگر امیدواروں کے سامنے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے
فارم جمع کروانے کے بعد سنیتا پرمار گھر گھر گاؤں گاؤں جاکر ورکر مہم بھی
شروع کردی ہے۔