Jun 10, 2018 09:36 pm
views : 415
Location : Supreme Court Lahore Registry
Lahore- Supreme Court Lahore Registry
لاہورچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں چھٹی کے روز ہم کیسز کی سماعت
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چھٹی
کے روز بھی اہم مقدمات کی سماعت کی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثارلاہور رجسٹری
پہنچے،سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سائلین کی بڑی تعداد موجود رہی جنہوں نے
پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ چھٹی کے روز بھی سپریم کورٹ
رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کی،سپریم کورٹ میں قانون کی طالبہ خدیجہ
صدیقی کے ملزم شاہ حسین کی بریت کےخلاف کیس کی سماعت بھی ہو ئی جبکہ چیف
جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں
کی عدم ادائیگی کیس کی بھی سماعت کی۔
عدالت کے باہر سائلین کی بڑی تعداد جمع رہی،شوگر ملز کی جانب سے واجبات کی
عدم ادائیگی کیخلاف کسانوں اور لیسکوکے مستقل نہ ہونے والے ایس ڈی اوز نے
بھی مظاہرہ کیاگیا۔