Jun 11, 2018 04:12 pm
views : 396
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 106 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،106پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (11جون 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
106پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44054 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 291 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،169 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔