پشاور،پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر پی کے 67 کے پی ٹی آئی کے امیدوارشہزاد خان کا احتجاج
پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر پی کے 67 کے پی ٹی آئی کے امیدوارشہزاد خان کی جانب سے کارکنان کے ہمراہ احتجاج کیا گیا۔
پریس کلب کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں پی ٹی آئی کےکارکنوں نے بڑی
تعداد میں شرکت کی مظاہرین نےہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر ان
کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ،عمران خان مجھے مطمئن کریں کہ ٹکٹ کیوں
نہیں دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ٹکٹ نظریاتی کاکنوں کی بجائے
پیسے والوں کو دیے جارہے ہیں،اگر مجھے ٹکٹ نہ ملا تو بنی گالہ کے باہر ویسا
ہی دھرنادینگے جیسا عمران خان کے کہنے پر اسلام آباد میں دیا تھا۔