پشاور،افطاری کے بعد شہری انڈے لڑانے کے کھیل میں مشغول
مرغی کے انڈوں کو ناشتے میں کھانے کا تو ہر کسی نے سنا ہوگا لیکن انڈے
کو لڑاناشاید ہر کسی کیلئے منفرد کھیل ہے جسے نہ صرف تفریح سمجھا
جاتاہے بلکہ غریب طبقے کیلئے ذریعہ معاش بھی ہے۔
مرغی کے انڈے تو ویسے ناشتے میں یا مخالفین پر مارنے کیلئے استعمال
ہوتے ہیں لیکن رمضان میں افطاری کے بعد شہری رنگ بارنگے انڈوں
کو لڑا کر اسے تفریحی کھیل کے طور پر استعمال کرتے ہیں،اس کھیل میں
انڈوں کومخصوص انداز میں لڑایا جاتاہے،انڈوں کی مضبوطی کااندازہ
دانتوں سے لگایا جاتا ہے جبکہ انڈوں کو مختلف طریقوں سے لڑایا جاتا ہے
،کوئی ایک ایک کو تو کوئی اس انڈوں کو قطاروں میں لڑاتے ہیں،لیکن جسکا
انڈا ٹوٹ جائے وہ ہار جاتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انڈے لڑانا تفریح کیساتھ ساتھ غریب طبقے کیلئے
ذریعہ معاش بھی ہے لیکن چند لوگ اس پر جواء لگا کر اس کھیل کو نقصان
پہنچا تے ہیں جس پر انتظامیہ کو کارروائی کرنی چاہیئے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان انس خان کا کہنا تھا
بہار علی کا کہنا تھا
مدثر شاہ کا کہنا تھا