Jun 11, 2018 07:59 pm
views : 397
Location : Food Authority Office
Peshawar- Caretaker CM Of KPK Visit Food Authority
پشاور،کابینہ بن جائے تو چار ماہ کا بجٹ پیش کرینگے،نگراں وزیر اعلیٰ
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان کا کہنا ہے کہ الیکشن
کو شفاف بنانے کے لیے میں انتظامیہ کے افسران کو کل تک تبدیل کرنے کے
حوالے سے فیصلہ کروں گا۔
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان نے کے پی فوڈ اتھارٹی
افس کے دورے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے اکثریت بھوک
ہڑتال پر ہوتی ہے اسے روزہ نہیں کہتے،بدقسمتی سے لالچ نے ہمیں کہیں اور
پہنچا دیا ہے، راتوں رات کروڑ پتی بننا ہر کسی کی خواہش ہے جس کی وجہ ہم ہر
چیز میں بےایمانی کرتے ہیں،اگر بےایمانی کا عنصر ختم کر دیا جائے تو سب
ٹھیک ہو جائے گا۔
نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھ کہ سیفٹی فوڈ بنانا ایک اچھا اقدام ہے جو
یہاں بنایا گیاہے،ہمارے اربوں روپے سالانہ ہیلتھ سیکٹر پر لگتے ہیں ،اسلام
آباد جیسی جگہ پر بھی صاف چیزیں نہیں ملتی۔
جسٹس(ر) دوست محمد خان کاکہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں پہلے سے وزارتیں
تقسیم کر دیتی ہیں،اب ہم سیاسی بندہ نہیں لے سکتے, ہم اسلئے آئے ہیں کہ
انتخابات صاف شفاف ہوں،میں آج روزانہ کی بنیاد پر ایجنسی کے لوگوں سے بات
کر رہا ہوں۔
نگراں وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عید سے پہلے نگران کابینہ تشکیل دینے
کی کوشش کرینگے،لسٹ بنی ہوئی ہے ویریفیکیشن ہورہی ہے،ایک آدمی بھی ایسا
ویسا آیا تو آپ لوگ مجھ پر انگلی اٹھاینگے،کابینہ بن جائے تو چار ماہ کا
بجٹ پیش کرینگے،ریونیو کلیکشن میں کوتاہی ہوئی ہے،یہ کوتاہی قابل برداشت
نہیں ہے،بہت سی باتیں ہیں اندرون خانہ میں ایکشن لوں گا۔