Jun 11, 2018 08:14 pm
views : 411
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 16 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 16 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (11 جون 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 16
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43931 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 105 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،209کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔