اسلام آباد، نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنے چھپے ہوئے ذرائع اور منی ٹریل ظاہر کر دیں،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔
تخت رائیونڈ کے شہزادے کے خلاف پرچے کٹے ہوئے ہیں لیکن کارروائی نہیں ہوتی سپریم کورٹ پوچھتی ہے کہ گرفتارکیوں نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں
کہ اپنے چھپے ہوئے ذرائع اور منی ٹریل ظاہر کر دیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھاکہ انتہائی متنازعہ شخص نادرہ اک چیئرمین ہے اس نے
معلومات سابقہ حکمرانوں کو فراہم کی ہے،نگراں وزیر اعظم کا خظ لکھ رہے ہیں
آئی بی کے لوگ کیا کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بیان دیا کہ
کوئی کوئی اعتراض ہوگا تو اسے دور کریں گے،ایک اعتراض سامنے رکھتا ہوں کہ
آرپی او،ڈی سی او، ای ڈی،آئی جی پنجاب اور سابق حکومت کے لگائے گئے تمام
افسران کو تبدیل کیا جائے،تاکہ اس بار کوئی 35 پنکچر لگانے کی کوشش نہ
کرے،تحریک انصاف نے ایکسر سائز کی ہے ایک درجن کے قریب حلقوں پر اعتراضات
ہیں جس پر کام شروع کردیا ہے۔