اسلام آباد،نواز شریف کو ڈیل دی جائے نہ ہی ڈھیل دی جائے،فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا ہے پاناما اسکینڈل میں کوئی پاکستانی عدالت، میڈیا یا
ایجنسی ملوث نہیں تھی، عمران خان نے نیب چیئرمین سے تحقیقات کرنے کا
کہا،شریف فیملی کے پاس بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا
؟ انہوں نے کہا خواجہ حارث باقی مقدمہ مکمل نہیں کرتے تو نواز شریف کو
سرکاری وکیل فراہم کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں کہ خواجہ حارث کی نیب
ریفرنسز سے علیحدگی نیب ریفرنسز کی سماعت سے راہ فرار کی کوشش ہے،خواجہ
حارث کی دستبرداری مقدمہ لٹکانے کی کوشش ہے، نواز شریف کو ڈیل دی جائے نہ
ہی ڈھیل دی جائے،نواز شریف کو سرکاری وکیل مہیا کیا جائے،نواز شریف اور ان
کے خاندان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، نواز شریف سزا سے
بچنے کے لیے اس طرح کر رہے ہیں،134 روز پہلے یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں چلا،
اب ٹرائل کورٹ میں چلا، خواجہ حارث کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ کیا قیامت تک
ٹرائل چلانا چاہتے ہیں؟
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بجلی بحران پر نگران وزیراعظم قوم کو اعتماد
میں لیں، ناصر الملک بتائیں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے، بجلی کوئی
بریانی تھی جو ن لیگ شاپر میں ڈال کر ساتھ لے گئی ؟۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شرف اور ان کے اہل خانہ کے وکیل
خواجہ حارث نوازشریف کے نیب ریفرنسز سے الگ ہوگئے ہیں اور انہوں نے احتساب
عدالت سےوکالت نامہ واپس لینےکی درخواست کردی ہے۔