نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت آبپاشی و زراعت کا مشترکہ اجلاس
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت آبپاشی و زراعت کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کل 41457 کیوسک پانی آیا ہے جب کہ گزشتہ ہفتہ یہ 35
ہزار کیوسک تھا،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب پانی کا بحران ہے تو قلت کو
صحیح طریقے سے تقسیم کیا جائے، قلت صرف ٹیل اینڈ کا مقدر نہ ہو، ہمیں ٹیل
اینڈ کو بھی سنبھالنا ہے اور انکی ضرورت بھی پوری کرنی ہے۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، وزیر زراعت خیر محمد جونیجو، وزیر
آبپاشی مشتاق شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت،
سیکریٹری آبپاشی جمال شاہ، سیکریٹری زراعت ساجد جمال ابڑو و دیگر نے شرکت
کی۔