Jun 11, 2018 11:17 pm
views : 409
Location : Navy Audtorium
Karachi- Pakistan Navy Annual Safety Review at Bahria Auditorium
کراچی،پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2017 کا انعقاد
پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2017 بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد
کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان
خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سیفٹی ریویو کا مقصد سیفٹی
اسٹینڈرڈ کو بہتر کرنےکے ساتھ ساتھ ورکنگ ماحول کو مزید محفوظ بنانا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا
کہنا تھا کہسیفٹی اسٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا اور کام کے ماحول کو محفوظ
بنانا ایک مسلسل عمل ہے،رواں سال سیفٹی سے متعلق رونما ہونے والے واقعات کا
تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے غیر جانبدار رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ سیفٹی کے مطلوبہ نتائج صرف اسی صورت میں حاصل کیے
جا سکتے ہیں جب ہر فرد واحد اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک
رکھتا ہو،عالمی اور علاقائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ، پاک بحریہ کو ان
حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔