لاڑکانہ،بلاول بھٹو زرداری نےلاڑکانہ سے این اے 200 پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی
پراہم ذمہ داری ہے، یہ پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل
کرسکتی ہے، لہذا عوام سے درخواست ہے کہ میرا ساتھ دیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے این اے 200 پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے رٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے۔
عدالت کے باہر سینکڑوں کارکنان کی جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کی نعرے بازی
جبکہ کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے بلاول بھٹو کا والہانہ
استقبال کیا،بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کے
ہمراہ لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 پر اپنے کاغذات نامزدگی
متعلقہ رٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرائے۔
اس موقع پر ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک، نثار کھوڑو اور دیگر پارٹی رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔