لاہور ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کی ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کی جانب سے قیام امن اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے کہا رینجر ز کے افسروں اورجوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔پاکستان کے عوام کوملک کے دفاع اورقیام امن میں مصروف عمل رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا دنیا کی تاریخ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔امن ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ نگران حکومت پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ ووٹرز کو پرامن ماحول میں آزادانہ طور پر حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔