پشاور ، کارخانوں مارکیٹ کے تاجروں کا کسٹم اور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور کارخانوں مارکیٹ کے تاجر کسٹم اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہارون مارکیٹ کی دکانوں سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان واپس لینے کے لیے ڈٹ گئے ۔
پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ہارون مارکیٹ کے تاجروں نے ہاتھ میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں نے ہارون مارکیٹ میں تالے توڑ کر کروڑوں روپے کا سامان لوٹ لیا اور ان کے ثبوت سی سی ٹی وی میں موجود ہیں اور کپڑا نقدی اور دیگر سامان واپس کیا جائے اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے۔
اس موقع پرصد کارخانوں مارکیٹ ایسوسی ایشن حلیم سید نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا