راولپنڈی،اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے جارہا ہوں،سپریم کورٹ سے نااہلی کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کروں گا،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے جارہا ہوں،سپریم کورٹ سے نااہلی کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کروں گا امید ہے عدالتی فیصلہ حق و سچ پر مبنی ہوگا۔
راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بچانے کی ضرورت ہے، آج ملک میں ڈالر 122روپے کا ہوگیا اور پاکستانی کرنسی کی دن بہ دن نیچے آتی جارہی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہنا تھا کا کہنا تھا کہ اللہ سے امید ہے مستقبل کافیصلہ سچائی کے حق میں ہوگا، میرادل کہہ رہا ہے میں عمران خان کے ساتھ آئندہ حکومت بنانے جارہا ہوں تاکہ چوروں، لٹیروں کو سیاسی دھارے سے باہر نکال سکیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا بھوکا نہیں،7بار وزیر رہ چکا ہوں، میراشہر راولپنڈی پیچھے رہ گیا یہاں بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی اور آج نوجوانوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لےجانامیری زندگی کی آخری کوشش ہے، میں سیاست کے ذریعے ملکی ترقی کے خواہش مند ہوں کیونکہ میرے ساتھ بدمعاشوں کا کوئی گروہ نہیں جبکہ یہ لوگ منشیات فروشوں اور ایفیڈین بیچنے والوں کو حکومت میں لیکرآئے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے جارہا ہوں اور کوشش ہے کہ راولپنڈی سےمنشیات فروشوں کی نسلوں کا سیاسی طورپر خاتمہ کردوں، المیہ ہے کہ نوازشریف جیسے نالائق لوگ ملک کے لیڈر بنے، انہوں نے میرا مائیک صرف 7 منٹ کے لیے کھولا تو سب منہ تکتے رہ گئے۔