اسلام آباد،سابقہ حکومت کی وجہ سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے،اسد عمر
رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے سابقہ حکومت نے معیشت کو ایسی جگہ پر لا کر کھڑا کردیاہے جہاں نہ صرف معیشت بلکہ قومی سلامتی کو بھی خطرہ ہے،سابقہ حکومت بیل آوٹ کی طرف جارہی تھی،حقائق جھٹلا رہی تھی،نگراں حکومت حقائق عوام کے سامنے رکھے تاکہ آنے والی حکومت تیاری کرسکے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے ڈالر کی قیمتوں کو مصنوعی طریقے سے روک رکھا تھا،پچھلے 6 ماہ میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر15 سے 16 روپے گرگئی ہے ،زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوئے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ لوڈشيڈنگ خاتمے کے دعوے کی حقیقت نظر آگئی ، تمام فیتے کاٹنے اور دعوے کرنے کے باوجود بجلی کی صورتحال میں کوئی فرق نہيں آیا ، جون کے پہلے ہفتے میں بجلی کی کمی 4 ہزار میگاواٹ تھی ، اتنی ہی کمی پچھلے سال بھی تھی۔
اسد عمر کا مزیدکہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آبادسے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اسلام آباد والے ان سے پوچھیئں گے بجلی اور پانی کہاں گئے۔