Jun 13, 2018 05:09 pm
views : 390
Location : Different Markets
Peshawar- Eid-ul-Fitr Shopping
پشاور ،عید کے دن قریب آتے ہی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی
عید کے دن قریب آتے ہی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی اور جوں جوں عید قریب آتی
جارہی ہے ۔پشاور کے بازاروں میں بھی خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔گرمی کی شدت
کی پروا کیے بغیر خواتین عید کی خریداری میں مصروف رہتی ہیں۔
رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی شہری عید کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ
کر رہے ہیں ،پشاورمیں صدر کا گورا بازا ہویا شہر کا مینا بازار خواتین
چپل،مہندی، چوڑیوں اور جیولری کی خریداری میں مگن ہیں تودوسری طرف مردبچوں
کو سمبھالتے نظر آتے ہیں ،بچے تو عید الفطر کی خریداری میں پیش پیش ہی ہوتے
ہیں۔
پشاور کے بازاروں میں جہاں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے تو وہی بازاروں میں
غیر متعلقہ افراد کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا ،بازاروں میں جگہ جگہ پولیس
تعینات ہے۔
تہواروں کی آمد پر جہاں دوسرے ممالک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کر دی
جاتی ہیں وہیں ہمارے ملک میں تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جس کی وجہ
سے عام آدمی عید کی خوشیوں میں شامل نہیں ہو سکتا۔
اس موقع پر خریدارمحمد عثمان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور خریدار ظفر خان نے میڈیاکے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
خاتون خریدار کوکب خان نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا