Jun 13, 2018 05:34 pm
views : 508
Location : SP Site Office
Karachi- SP SITE Asif Ahmed Bughio Press Conference
کراچی ، پاک کالونی پولیس کی لیاری گینگ وار کے ملزمان کے خلاف اہم کارروائی
کراچی میں پاک کالونی پولیس نے لیاری گینگ وار کے ملزمان کے خلاف اہم کارروائی کی۔
ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی صاحب و ایس ایس پی ویسٹ شاہد حامد صاحب و ایس
پی سائیٹ ڈویژن آصف بوگھیو کی مناسب ہدایت پر ایس ایچ او عزیز احمد شیخ و
چوکی انچارج جہان آباد شاہد محمود نے لیاری گینگ وار کے خلاف اہم کارروائی
کی۔
ایس پی سائٹ ڈویژن آصف بوگھیو نے سائٹ پولیس آفس میں پر یس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کہا لیاری گینگ وار عزیز جان گروپ کے تین دہشت گرد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے ایک ضرب کلاشنکوف ، دو عدد تیس بور پستول ودوعدد
ہینڈگرینیڈ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی ہیں ۔
آصف بوگھیو نے کہا ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیز جان گروپ سے ہے،
ملزمان بھتہ ، اغواء، قتلوزناء جیسے کئی سنگین جرائم میں ملوث ہیں،ملزمان
شیر شاہ کباری مارکیٹ ولیاری کی کئی کاروباری شخصیات کو شارٹ ٹائم اغواء
برائے تاوان کے لئے اغواء کر کے لیاری و جہان وآباد کے علاقہ میں رتکھا
کرتے تھے اور تاوان نہ ملنے پر مارنے کا بھی انکشاف کیا۔
ایس پی سائٹ ڈویژن نے کہا ملزمان اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ سائیٹ گلبائی
سے چاول وچھالیہ کے ٹرک وبلوچستان سے آنے والی کوچوں کو اغواء کرکے لیاری و
جہان آبادکے علاقے لے جا کر مال لوٹا کرتے تھے ، نیز ملزمان نے سال
2012میں علاقہ تھانہ شیر شاہ میں ایک واردات کے دوران پولیس پارٹی کت موقعہ
پرپہنچنے پر پولیس پر فائرنگ کی ، جس سے تھانہ شیر شاہ کی موبائیل پر
موجود اے ایس آئی رحیم اللہ وپولیس کانسٹیبل وزیر سلطان اایک بچہ راہگیر
بھی زخمی ہوئے تھے جو کی اسپتال منتقل کرتے ہوئے اے ایس آئی رحیم اللہ شہید
ہوگئے تھے۔
ایس پی سائٹ ڈویژن آصف بوگھیو نے کہا ملزمان نے مخبری کے شبہ میں ایک عورت
کو لیاری جنرل اسپتال کے پاس سے اغواء کر کے کلا کوٹ کے علاقے میں لا کر
لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کے بعد اس لڑکی کہ آگراتاج پی-1 کے اسٹاپ کے
پاس لے جا کر گولی مار کر ہلاک کردیا ، ملزمان نے اس قسم کے کئی اغواء کے
بعد گینگ ریپ کے انکشافات کئے ہیں ، نیز ملزمان نے علاقہ تھانہ سائیٹ بی کی
حدود میں تھانہ پاک کالونی میں تعینات ڈیوٹی پر آتے ہوئے پولیس کانسٹیبل
میاں خان کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ، ملزمان سے پاک کالونی و
لیاری کے کئی مقدمات کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان پاک کالونی ولیاری
کے کئی اہم مقدمات میں ملوث ہیں۔