کراچی،جب ایم کیوا یم والے اقتدارمیں ہوتے ہیں تو نہ انہیں مہاجر عوام یاد آتی اور نہ ہی اردو بولنے والا وزیر اعلیٰ،سعید غنی
رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ دعوے تو ساری جماعتیں کرتی
ہیں،لیکن عوام کا رجان بھی دیکھ جانا چاہیے،یہ بات طے ہے کہ پیپلز پارٹی
کراچی میں پہلے سے زیادہ سیٹیں کراچی سے لے گی۔
رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے این اے 244 اور پی ایس 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جو منظور کرلئے گئے۔
سٹی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید
غنی کا کہنا تھاجب ایم کیوا یم والے اقتدارمیں ہوتے ہیں تو نہ انہیں مہاجر
عوام یاد آتی اور نہ ہی اردو بولنے والا وزیر اعلیٰ، جب انکی نیا ڈوبنے
لگتی ہے تو یہ جئے مہاجر کا نعرہ لگاتے ہیں کراچی میں پیپلز پارٹی کے
مدمقابل کوئی جماعت نہیں، اگر ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے ملے تو پھر مقابلہ
متحدہ سے ہوگا۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دون۳وں گروپ اکٹھے ہوں گے اور
اگر یہ اکٹھے ہوئے تو انکا مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہوگااسکے علاوہ
پیپلزپارٹی کا کوئی مد مقابل نہیں ہے۔