کراچی،شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا
نگراں حکومت نے عوام کو عید سے پہلے عید کا تحفہ دیدیا، نگراں حکومت نے
پیٹرول کی قیمت میں4 روپے پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں6 روپے55پیسے فی لیٹر
اضافہ کردیا ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 6روپے 14پیسے اور مٹی کا تیل 4روپے46پیسے
فی لیٹر مہنگا کردیا گیا،اضافے کے بعد پیٹرول 91روپے 96پیسے اور ڈیزل
105روپے 31پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا،لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 74روپے99
پیسے اور مٹی کا تیل 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی
سمری بھجوائی تھی تاہم ن لیگ حکومت نے یہ سمری مسترد کردی تھی۔
مہنگائی کی ستائی عوام نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا
ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیاس بھر میں جہاں حکومتیں عید کے موقع پر اپنے
شہریوں کو ریلیف دیتی ہیں وہیں ہماری حکومت نے یہ عوام دشمن قدم اٹھایا ہے،
حکومت کو کچھ سوچنا چاہیے عوام پہلے ہی بہت پریشان ہے اب اور پریشان
ہوجائیگی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری یوسف کا کہنا تھا ۔
ایک شخص نسیم احمدکا کہنا تھا۔
ایک اور شخص ریاض کا کہنا تھا۔