Jun 14, 2018 03:38 pm
views : 501
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 129 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،129پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھےروزجمعرات (14جون 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
129پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43636 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 279 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،107 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔